مریم نواز کی لاہورمیں نواز شریف کینسر ہسپتال اور جناح کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کھولنے کی ہدایت

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں نواز شریف کینسر ہسپتال اور جناح کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ اسی ماہ کھولنے کی ہدایت کر دی ہے۔

وزیراعلیٰ کی زیرِ صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ کے سربراہ کی آسامی دوبارہ مشتہر کی جائے گی تاکہ تعیناتی جلد مکمل ہو سکے۔

اجلاس میں مریم نواز نے لیڈی ولنگڈن ہسپتال کی تعمیرِ نو بھی جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی۔

اسی دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے پاک بحریہ کو ایل وائے 80 این ایئر ڈیفنس میزائل کے کامیاب تجربے پر مبارکباد دی۔

مریم نواز نے کہا کہ پاک فوج، سائنسدانوں اور انجینئرز کی ٹیم نے دفاعی صلاحیتوں میں ایک اور سنگ میل عبور کیا ہے، اور ایل وائے 80 این ایئر ڈیفنس میزائل کے کامیاب تجربے پر ان کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔

Back to top button