9 مئی کے مجرم نے منصوبہ سازی اور سہولت کاری کا اعتراف کر لیا: مریم نواز

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ 9 مئی کےمجرم نے آخرکار منصوبہ سازی اور سہولت کاری کا اعتراف کرلیا، یہ جماعت نہیں انتشاری ٹولہ ہے جس کامقصد صرف اور صرف شرپسندی کےذریعے ریاست کو نقصان پہنچانا ہے۔
عمران خان نے جی ایچ کیو کے سامنے احتجاج کی کال دینے کا اعتراف کرلیا
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ زمان پارک دہشت گردوں کا تربیتی ہیڈ کواٹر بنارہا۔پیٹرول بم بنانے اور ریاست پرحملے کی تربیت دی جاتی رہی۔ چار ماہ ٹانگ پرپلستر باندھنے کےڈرامے کےدوران 9 مئی کی منصوبہ بندی کی گئی۔یہ کیسا پر امن احتجاج تھاجس میں 200 سے زائد فوجی تنصیبات پرحملے ہوئے۔ ائیر فورس کےطیاروں کو آگ لگائی گئی۔کور کمانڈر ہاؤس جلائےگئےاور شہداء کی یادگاروں کی توہین کی گئی۔
مریم نواز نے کہاکہ یہ وہی سازشی گروہ ہے جس نےدوست ممالک کو پاکستان سےدور کیا،سازشی گروہ نے سی پیک اور چین پر بے بنیادالزامات لگائے،دھرنے سے چین کےصدر کا دورہ نہیں ہونےدیا،2014 میں پارلیمنٹ، پی ٹی وی، وزیر اعظم ہاؤس پرحملے کیےگئے،پولیس اہلکاروں کےسر پھاڑے، سپریم کورٹ کی دیواروں پر گندے کپڑے دھوئے۔
