مریم نواز نےبیگم کلثوم نواز کارڈیالوجی ونگ کا سنگ بنیاد رکھ دیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کوئٹہ میں شیخ زید ہسپتال کوئٹہ میں بیگم کلثوم نواز پیڈز کارڈیالوجی ونگ کا سنگ بنیاد رکھا دیا ہے۔

گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ شیخ زاہد اسپتال کوئٹہ میں بیگم کلثوم نواز پیڈز کارڈیالوجی ونگ کا سنگ بنیاد رکھنا ایک نیک اور قابلِ تحسین اقدام ہے جو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے بلوچستان کے عوام کے لیے ایک فراخدلانہ تحفہ ہے۔ اس منصوبے سے بالخصوص معاشی طور پر نادار اور کمزور طبقے کے افراد کو اپنی دہلیز پر معیاری طبی سہولیات میسر آئیں گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ صوبے میں صحت کی دیکھ بھال کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور طبی خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے، جو عوام دوست سوچ اور عملی عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل یہ بات وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے شیخ زاہد ہسپتال کوئٹہ میں بیگم کلثوم نواز پیڈز کارڈیالوجی ونگ کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن پارلیمنٹرینز، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف بھی موجود تھے۔

گورنر بلوچستان نے کہا کہ ہم اپنے خیر خواہوں کی ہمدردی اور بشر دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اس خصوصی تعاون کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ بے شمار مریضوں کے لیے راحت کا باعث بنے گا اور مقامی مخیر حضرات کو بھی غریب اور نادار افراد کی بے لوث خدمت کے لیے ترغیب دے گا۔

Check Also
Close
Back to top button