مریم نواز اداروں کی تضحیک کے الزام میں عدالت طلب

سندھ کے شہری سکھر کی مقامی عدالت نے مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز کو اداروں کی تضحیک کے الزام میں نوٹس جاری کردیا۔
سکھر کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے مریم نواز کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے مریم نواز کو 10 مارچ کوطلب کرلیا۔ عدالت نے ایس ایچ او ماڈل ٹاؤن، ڈائریکٹر و ڈپٹی ڈائریکٹرسائبرکرائم اور ایس ایس پی سکھرکو بھی طلب کرلیا۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی سکھر کے ضلعی صدر ظہیربابر نے مریم نوازپرمقدمہ درج کرانےکی درخواست دائر کی تھی۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مریم نواز نے جلسے میں تقریر میں اداروں کے خلاف بات کی، انہوں نے عوام کو اداروں کےخلاف اوربغاوت پراکسانےکی کوشش کی۔
