صوبے میں سکیموں پرکاغذی نہیں عملی کام شروع ہوچکاہے،مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکاکہنا ہے کہ ہمارے سکیمیں کاغذی نہیں بلکہ عملی طور پر کام شروع ہوچکا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے صوبائی وزراء، پارلیمانی سیکرٹریز اور انتظامی سیکرٹریز کی ملاقات،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پارلیمانی سیکرٹریز سے پانچ سالہ ویژن ڈاکو منٹ طلب کر لیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف  نےمحکمانہ میٹنگ میں متعلقہ پارلیمانی سیکرٹری کو مدعو کرنے کی ہدایت کی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا پارلیمانی سیکرٹریز کی میٹنگ سے کلیدی خطاب میں کہنا تھاکہ چینی سرمایہ کاروں نے ملاقات میں پنجاب کو مواقعوں سے بھرپور سرزمین قرار دیا ہے۔سیاسی مخالفت کو دشمنی میں بدلنے کے رجحان نے پاکستان کو نقصان پہنچایا۔4سال نالائقوں کے ہاتھ میں حکومت رہی، 40سالہ ترقی کو 4سال میں تباہ وبرباد کردیا۔شہبازشریف کا ترقی کرتاہواپنجاب ملتا تو بہت تیزی آگے بڑھتے۔شہبازشریف کے دور میں جو دن رات محنت ہوئی، وہ چندسالوں میں تباہ کر دی گئی۔محنت کی ہے لیکن چھ ماہ میں مثالی بہتری کا دعوی نہیں کر سکتے۔عوام می نمائندہ ہوں، عوام کی بہتری کے لئے کبھی چھٹی نہیں کی۔میرا کام سے چھٹی نہ کرنا کسی پراحسان بلکہ میرا فرض ہے۔جتنا بھی کام کرلوں اپنے کام سے کبھی مطمئن نہیں ہوتی۔باقی باتیں کرتے رہیں، پانچ سال میں کوئی اتنی سکیمیں نہیں لاسکتا جو چھ ماہ میں ہم کرچکے ہیں۔

مریم نوازشریف نے کہاکہ ماضی میں حکومتی رویوں کی وجہ سے عوام کا اعتماد کم ہوا، لیکن اب حوصلہ افزا رسپانس سامنے آرہا ہے۔مہنگائی کم ہورہی ہے پہلے پرائس کا گراف اوپر جاتا تھا اب نیچے جارہا ہے۔آٹا، دودھ اور ضروری اشیاء کے نرخ اب بھی کم ہیں۔پنجاب میں آٹا800 کے لگ بھگ ہے دیگر صوبوں میں 1400 روپے پہنچ چکا ہے۔پنجاب میں 12-13اور 14رورپے کی روٹی مل رہی ہے۔باقی صوبوں کا حال آپ جانتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آٹا اور دیگر اشیاء کے نرخ ذاتی ذرائع سے بھی چیک کراتی ہوں ۔آفس میں بیٹھ کر سکرین پر اشیائے خوردونوش کے نرخ لائیو چیک کرتی ہوں۔مہنگائی میں کمی اورمیری اور آپ سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔پنجاب میں کسان کارڈ کی ڈلیوری شروع ہوچکی ہے۔کسان کارڈکے لئے 8 لاکھ سے زائد لوگوں نے اپلائی کیا۔تقریبا چار لاکھ لوگوں کے لئے کسان کارڈ ایشو ہورہے ہیں۔گرین ٹریکٹر سکیم میں 10لاکھ روپے سبسڈی بہت بڑااقدام ہے،کسان کو بھی ریلیف دے رہے ہیں۔

 مریم نواز نے کہاکہ اپنی چھت…… اپناگھرپروگرام کے تحت شہر میں پانچ اور دیہات میں 10مرلے پلاٹ کے مالکان 15 لاکھ روپے تک قرض لے سکتے ہیں۔15لاکھ کا قرض 7سال میں 14ہزار ماہانہ قسط پر ادا کرنا ہوگا۔پانچ سال میں 5 لاکھ گھر بنانے کاہدف حاصل کریں گے۔اپنی چھت ……اپنا گھر کا پہلا لون اسی ماہ دینے جارہے ہیں۔پنجاب میں 70لاکھ صارفین کو بجلی بلوں میں دو ماہ تک کا ریلیف دیا ہے۔عوام  کی مشکلاتکا اندازہ دفاتر میں بیٹھ نہیں ہوسکتا، فیلڈ میں جاکر ہی زمینی حقائق کا پتہ چلتا  ہے۔

عظمی بخاری نے خیرپختونخواہاؤس کو دہشت گردوں کااڈہ قرار دیدیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہاکہ پارلیمانی سیکرٹری اپنے متعلقہ محکموں سے پراجیکٹ س کی تفصیلات ضرور حاصل کریں۔سرکاری اور روایتی باتیں نہیں بلکہ اپنی ٹیم سے دل کی بات کررہی ہوں۔پارلیمانی سیکرٹری بھی میرے لیے وزراء سے کم حیثیت نہیں رکھتے۔پارلیمانی سیکرٹری حکومتی امور کی انجام دہی میں میرے معاون بنیں۔بیوروکریسی پورا پورا تعاون کررہی ہے، ایک ٹیم کی طرح کام کرنا چاہتے ہیں۔یکجا اور یکسو ہوکر مشترکہ کاوشیں کرنی چاہیے،ایک ایک دن قیمتی ہے،پانچ سال عوام کی خدمت کے لئے ہیں کم ہیں۔کوئی ایک بندہ ا کیلے حکومت نہیں چلاسکتا،سب کو مل کر کام کرنا پڑتا۔

Back to top button