مریم نواز کا پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کرنے کا اعلان

پنجاب کی نامزد وزیراعلیٰ مریم نواز نے انکشاف کیا ہے کہ وہ پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گی، کیونکہ عوام نے واضح مینڈیٹ دیا ہے، اس بار پنجاب سے بہت بڑی تعداد نوجوان ایم پی ایز کی ہے۔ ان کے مطابق ان نوجوان ایم پی اے کے منتخب ہونے پر بہت خوشی ہے، ان کے مطابق یہ ایک مشکل الیکشن تھا۔ مریم نواز نے کہا کہ خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گے۔مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب میں ترقی کی بنیاد 80 کی دہائی میں نواز شریف نے رکھی ہے۔ ان کے مطابق پھر اس سفر کو آگے شہباز شریف نے بڑھایا ہے، دوسرے صوبے بھی یہ خواہش کرتے ہیں کہ ان کے پاس شہباز شریف کی طرح کا کوئی وزیراعلیٰ ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سب ترقی تب ممکن ہو
سکی کیونکہ یہ کام کسی نے یہاں کیے ہیں۔
