پیپلزپارٹی کی لفظی گولہ باری پرمریم نوازمعافی نہیں مانگیں گی،نوازشریف

مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف کاکہناہے کہ پیپلزپارٹی کی لفظی گولہ باری پروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز معافی نہیں مانگیں گی۔میں ان کے ساتھ ہوں۔
یاد رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم شہباز شریف نے میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات کی۔
ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی سربراہ نواز شریف کو اپنے حالیہ بیرون ممالک کے دورے سے متعلق آگاہ کیا۔
ملاقات کے دوران شہباز شریف نے نواز شریف کو پاکستان کو ملنے والی عالمی کامیابیوں اور معاہدوں کے حوالے سے بھی بریفنگ دی۔
ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان چلنے والی لفظی گولہ باری کا بھی ذکر ہوا۔
اسی ملاقات میں نواز شریف نے یہ بھی کہاکہ وزیر اعلیٰ کے منصب سے لفظی بیان بازی کو مزید طول نہ دیا جائے تو بہتر ہے۔ ہماری توجہ پنجاب میں ترقی پر ہونی چاہیے۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے بھی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو مشورہ دیا کہ پیپلزپارٹی کی طرف سے ہونے والی پریس کانفرنس پر اس طرح کا رد عمل وزیر اعلیٰ کی طرف سے دینے کی ضرورت نہیں ہے، ہمیں صوبائیت کی طرف نہیں جانا چاہیے۔
ذرائع کے مطابق اسی ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نواز شریف کو بریف کیاکہ پنجاب حکومت کس طرح سیلاب متاثرین کی مدد کر رہی ہے۔
