مریم نوازکے بیٹےجنیدصفدر کا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پرچالان

صوبائی دارالحکومت میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکے بیٹے جنیدصفدرکا کالے شیشے والی گاڑی کے استعمال پر چالان کردیاگیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے دورِ حکومت میں قانون کی بالادستی کی ایک نمایاں مثال سامنے آئی ہے، جہاں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ٹریفک پولیس نے ان کے بیٹے جنید صفدر کا چالان کر دیا۔
واقعہ جوہر ٹاؤن لاہور میں پیش آیا جہاں ایک ٹریفک وارڈن نے کالے شیشوں والی گاڑی کے استعمال پرجنید صفدر کا چالان جاری کیا۔
ذرائع کے مطابق چالان مکمل طور پر ضابطے کے مطابق کیا گیا اور کسی قسم کا دباؤ یا رعایت نہیں برتی گئی ۔
