مریم نوازکےسموگ پرخط لکھنےکابیان،بھارتی وزیراعلیٰ پنجاب کادلچسپ جواب

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سےاسموگ کے معاملےپربھارت کوخطلکھنے کا عندیہ دیےجانےپر بھارتی پنجاب کےوزیراعلیٰ کا دلچسپ جواب سامنےآگیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونےوالی ویڈیو میں بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان کہہ رہے ہیں کہ پاکستان میں پنجاب کی وزیر اعلیٰ کہتی ہیں کہ میں خط لکھوں گی کہ آپ کا دھواں لاہورآتا ہے۔

بھگونت مان نے کہا کہ دوسری جانب دہلی والے کہتے ہیں کہ تمہارا دھواں دہلی آتا ہے، تو کیا ہمارا دھواں چکر لگاتا رہتا ہے؟

خیال رہے کہ بھارتی پنجاب اور ہریانہ میں چاول کی فصل کی کٹائی کے بعد کسانوں کی جانب سے فصلوں کی باقیات کو آگ لگا دی جاتی ہے جس سے اٹھنے والا دھواں اطراف کے علاقوں میں آلودگی کا سبب بنتاہے۔

گزشتہ دنوں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنےاسموگ کے معاملےپربھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کو خط لکھنے کا عندیہ دیا تھا۔

لاہورمیں چند روز قبل  تقریب سے خطاب میں مریم نوازنےکہا تھا کہ اسموگ کا مسئلہ سیاسی نہیں بلکہ انسانی ہےاوراسموگ کے معاملےپرپاک بھارت ڈپلومیسی کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ سوچ رہی ہوں اسموگ کےمعاملےپربھارتی پنجاب کےوزیراعلیٰ کو خط لکھوں۔

Back to top button