مریم ریاض وٹو نے اپنی بہن بشریٰ بی بی کے اغوا کا خدشہ ظاہر کردیا

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے اپنی بہن بشریٰ بی بی کے اغوا کیے جانے کے خدشات ظاہر کر دیے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے کچھ لوگ کہہ رہےہیں کہ بشریٰ بی بی گرفتار ہوگئی ہیں اور کچھ کہہ رہےہیں کہ وہ خیبرپختونخوا پہنچ گئی ہیں،لگتا ہے بشریٰ بی بی کو زبردستی اغوا کرکے لے جایا گیا ہے۔

 اپنے تحفظات کا اظہار کرتےہوئے انہوں نےکہاکہ بشریٰ بی بی خیبرپختونخوا میں ہوتیں اور خیریت سے ہوتیں تو ضرور فیملی سےرابطہ کرتیں۔


مریم وٹو نے کہاکہ بشریٰ بی بی نے لائحہ عمل بتا دیا تھاکہ دھرنے کو ختم کرنے کا حق صرف عمران خان کے پاس ہے،پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کےپاس دھرنے کو ختم کرنے کا اختیار نہیں۔

قبل ازیں اپنے بیان میں مریم ریاض وٹو کاکہنا تھا کہ بشری بی بی اب بھی اسلام آباد ہی میں ہیں۔ بشری بی بی ڈٹی ہوئی ہیں ،وہ یہ بات کہتےہوئے انتہائی جذباتی ہوگئی تھیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ بشریٰ بی بی ڈٹی ہوئی ہیں وہ اپنے شوہر کی رہائی کےلیے جد و جہد کرتی رہیں گی۔

مریم ریاض وٹو کےویڈیو بیان کےوقت اسلام آباد پی ٹی آئی مظاہرین سے خالی ہو چکا تھا۔

بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور فرار ہیں،پی ٹی آئی اب انتشار پسندی چھوڑ دے،محسن نقویurdu

خیال رہےکہ اسلام آباد میں پولیس آپریشن کےدوران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہوگئےجس کے ساتھ کارکن بھی بھاگ نکلے۔

علی امین گنڈاپور،بشریٰ بی بی بلیو ایریا میں کلثوم پلازہ کےقریب گاڑیوں میں موجود تھےاور پی ٹی آئی مظاہرین کی قلیل تعداد گاڑیوں کے پاس موجود تھے۔

Back to top button