مشعال یوسفزئی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی معاون خصوصی کے عہدے سے برطرف
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے مشعال یوسفزئی کو معاون خصوصی کے عہدے سے ڈی نوٹی فائی کردیا۔
وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کی جانب سے مشال اعظم یوسفزئی کو معاون خصوصی کے عہدے سےہٹانے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
مشال یوسفزئی نے میڈیا سے بات کرتےہوئے تصدیق کی کہ انہیں معاون خصوصی کے عہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔
انہوں نےبتایا کہ ایک ٹی وی انٹرویو کی بنیاد پر مجھےڈی نوٹیفائی کر دیا گیا ہے۔
واضح رہےکہ مشال اعظم یوسفزئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ترجمان بھی ہیں۔
جمعہ کے روز کو ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتےہوئے مشال یوسفزئی کاکہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کو عمران خان نے ہی کہاتھا ڈی چوک جانا ہے، بشریٰ بی بی کو جب عمران خان نے کہا تو کیسے پیچھے ہٹ جاتیں؟
بشریٰ بی بی نے ہر صورت ڈی چوک جانے کا فیصلہ کیوں کیا؟ ترجمان مشعال یوسف زئی نے سب بتادیا
مشال یوسفزئی نے دعویٰ کیاتھا کہ بشریٰ بی بی واپس نہیں جاناچاہتی تھیں، بشریٰ بی بی کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی،ان کی گاڑی پر کیمیکل پھینکاگیا جس سے اس کا شیشہ دھندلا ہوگیا،اس لیے انہیں گاڑی تبدیل کرنی پڑی،میں بھی بشریٰ بی بی سے اس دوران الگ ہو گئی۔