مشال یوسفزئی اور سلمان اکرم پھرآمنےسامنے،سخت جملوں کا تبادلہ

پی ٹی آئی کے  سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا اور سینیٹر مشال یوسف زئی ایک بار پھر آمنے سامنے ،سخت جملوں کاتبادلہ بھی ہوا۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں مشال یوسف زئی اور سلمان اکرم کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مشال یوسف زئی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان  کی باتیں باہر ٹھیک طرح سے نہ آنے کامعاملہ اٹھایا۔

ذرائع کے مطابق مشال یوسف زئی نے سلمان اکرم راجا پر بانی پی ٹی آئی  عمران خان کا پیغام ٹھیک طرح سے نہ پہنچانے کاالزام لگایا جس پر سلمان اکرم راجا نے ان الزامات کو جھوٹ قرار دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان اکرم راجا نے کہا کہ جن افراد کی ملاقات یا پیغام لانے کی ذمہ داری ہے وہ درست پیغام پہنچاتے ہیں،  ملاقات محدود ہوتی ہیں، ہمیں مجبوراً ان افراد کی بات پر اعتماد کرنا ہوتا ہے۔

جس کے بعد مشال یوسف زئی نے سلمان اکرم راجا سے سخت جملوں کے تبادلے پر مؤقف دینے سے گریز کیا۔

مشال یوسف زئی نے کہاکہ میں اس معاملے پر کوئی بات نہیں کرنا چاہتی۔

 

Back to top button