مشعال یوسفزئی کا بطور سینیٹر انتخاب میرٹ کے خلاف ہے : علیمہ خان

عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ مشعال یوسفزئی کا پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر سینیٹر منتخب ہونا میرٹ کی خلاف ورزی ہے حق داروں کو نظر انداز کیا گیا، انصاف ہونا چاہیے تھا۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے مشعال یوسفزئی کے سینیٹر منتخب ہونے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے انصاف اور میرٹ کے اصولوں کے خلاف قرار دیا۔

علیمہ خان کا کہنا تھاکہ مشعال یوسفزئی کے علاوہ بھی کئی اہل افراد موجود تھے،سینیٹرز کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر ہونا چاہیے تھا۔

ایک سوال کے جواب میں علیمہ خان نے کہا کہ میں ایسے افراد پر گفتگو کر کے اپنا وقت ضائع نہیں کرنا چاہتی، لیکن میرا مؤقف یہی ہےکہ انتخاب میں انصاف ہونا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہاکہ اگر مجھ سے رائے لی جائے تو میں کہوں گی کہ مشعال یوسفزئی کے علاوہ بھی بہت سے لوگ اس عہدے کےلیے کوالیفائی کرتے تھے،میرٹ کو مد نظر رکھا جانا چاہیے تھا۔”

عمران کی مسلسل ضد سے تحریک انصاف تباہی کے دہانے پر آن پہنچی4

یاد رہے کہ 31 جولائی کو خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب ہوا تھا، جو ثانیہ نشتر کے استعفے کے بعد خالی ہوئی تھی، اس انتخاب میں پی ٹی آئی کی امیدوار مشعال یوسفزئی کامیاب ہوکر سینیٹر منتخب ہوگئی تھیں۔

Back to top button