پاکستان میں تیل و گیس کے وسیع ذخائر دریافت

پاکستان کی آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی) نے خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں تیل اور گیس کے ایک بڑے ذخیرے کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔
او جی ڈی سی نے یہ اطلاع پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے نوٹس کے ذریعے دی، جس میں بتایا گیا کہ یہ نئے سال کا سب سے بڑا تیل و گیس ذخیرہ ہے۔
کمپنی کے مطابق اس دریافت سے پاکستان کی توانائی کی پیداوار میں اضافہ ممکن ہے اور یہ ملک میں توانائی کے شعبے کے لیے اہم پیش رفت ثابت ہوگی۔
نوٹس میں مزید کہا گیا کہ کمپنی اس ذخیرے کی مکمل تفصیلات اور ممکنہ پیداوار پر جلد مزید معلومات فراہم کرے گی۔
