بلال یاسین پرحملے کا ماسٹر مائنڈ بدنام جواری میاں وکی نکلا

لاہور پولیس کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ نون لیگی رہنما بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ کروانے والے مرکزی ملزم میاں وکی کا سراغ مل گیا ہے جو مشہور زمانہ جواری ہونے کے علاوہ داتا دربار کا مجاور بھی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ اندرون شہر میں داتا دربار اور موہنی روڈ کے علاقے میں جوئے کے کئی اڈے چلانے والا میاں وکی لاہور سی آئی اے میں تعینات انسپکٹر ساجد سکوں والے کا مخالف ہے اور اس کے مقابلے میں نیلا گنبد میں اسلحے کا کام کرتا ہے۔ ساجد سکوں والا نے تعلق کی بنیاد پر بلال یسین کے قتل کے منصوبے سے لاعلمی میں محسن ملہو والے کو پسٹل خرید کر دیا جس کی رقم محسن ملہو والا نے ادا کی جو کہ میاں وکی کا گن مین ہے۔ سی آئی اے میں تعینات انسپکٹر ساجد سکوں والے کو معلوم تھا کہ بلال یسین کو مارنے کے لئے شوٹر میاں وکی نے بھیجے ہیں۔
کراچی میں اومیکرون کے مثبت کیسز کی شرح 8.9 فیصد ریکارڈ
اب اہم ترین سوال یہ تھا کہ میاں وکی کی نون لیگی رہنما بلال یاسین کے ساتھ کیا دشمنی تھی۔ اس سوال کا جواب یہ ہے کہ میاں وکی کا جوا خراب کرنے کے الزامات بلال یسین پر ہی لگتے رہے ہیں کیونکہ وہ اکثر پولیس کو اسکی شکایت کر کے چھاپے مروا دیتے تھے جس کے باعث انہیں نشانہ بنایا گیا۔
