پاکستان بنگلادیش ون ڈے سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ہونے والی ون ڈے سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 3 میچز کی ون ڈے سیریز کیلئے نعیم الرشید کو میچ ریفری کے فرائض سر انجام دینے کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

دوسری جانب کماردھرماسینا، ایڈرین ہولڈ سٹاک، غازی سہیل، تنویراحمد اور مسعود الرحمان کو آن فیلڈ امپائر کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 3 میچز کی ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 11 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

Back to top button