اپوزیشن اتحاد اور مولانافضل الرحمان  کا جدوجہد جاری رکھنے پر اتفاق

اپوزیشن کے وفد کی جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات،جدوجہد جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔

 جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مشترکہ موقف لینے کیلئے اپوزیشن سے ہمارا کوئی اختلاف نہیں ہے، عمر ایوب بولے ہم چاہتے ہیں جے یو آئی تحریک تحفظ آئین پاکستان کے تحت جدوجہد جاری رکھے  ۔عمر ایوب اور اسد قیصر سمیت وفد آج ملاقاتیں کیلئے آیا یہ لوگ پہلے بھی آئے تھے ان کی سوچ ہے کہ اپوزیشن کے مابین رابطے رہے مشترکہ موقف لینے کیلئے ان سے ہمارا کوئی اختلاف نہیں۔

ایران سے بغیر پابندیوں والی گیس خریدنا چاہتے ہیں

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ اج بڑی مثںت گفتگو ہوئی یے ہم چاہتے ہیں جے یو ائی تحریک تحفظ ائین پاکستان کے تحت جدوجہد جاری رکھیں، بانی پی ٹی ائی کی بھی یہی خواہش ہے مستقبل میں بھی بات چیت ہوگی

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا کہ عمر ایوب آج کی ملاقات کے حوالے سے بانی  پی ٹی ائی سے بات کریں گے جبکہ مولانا فضل الرحمٰن بھی اپنی شوری سے مشاورت کریں گے۔

Back to top button