محمود خان اچکزئی، مولانا فضل الرحمان کے حق میں دستبردار

چیئرمین پی کے میپ محمود خان اچکزئی پشین سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 265 سے دستبردار ہو گئے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے 8 فروری کو شیڈول عام انتخابات کے سلسلے میں آج امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا روز ہے۔
اسی سلسلے میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمودخان اچکزئی
نے قومی اسمبلی کے حلقے کے لیے اپنے کاغذات واپس لے لیے ہیں۔
