مولانا فضل الرحمان بھی مخصوص نشستوں سے دستبرداری کا اخلاقی مظاہرہ کریں: بیرسٹر سیف

خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان کو بھی امیر حیدر ہوتی کی طرح اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ اگرچہ قانون اور عدالتیں 26ویں آئینی ترمیم کے تحت مخصوص نشستوں کے مسئلے میں الجھی ہوئی ہیں، لیکن اگر اپوزیشن جماعتیں واقعی جمہوری اصولوں کی پاسداری چاہتی ہیں تو ان نشستوں سے دستبردار ہو جائیں۔
انہوں نے امیر حیدر ہوتی کی جانب سے مخصوص نشستیں نہ لینے کے بیان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو بھی اسی جذبے کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ فضل الرحمان نے 26ویں آئینی ترمیم کے وقت پی ٹی آئی کا ساتھ چھوڑ دیا تھا۔
افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے مسلسل خطرہ ہے : پاکستان
بیرسٹر سیف نے الزام لگایا کہ پہلے فارم 47 کے ذریعے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا مینڈیٹ چوری کیا گیا، اور اب مخصوص نشستیں بھی دیگر جماعتوں میں تقسیم کی جا رہی ہیں۔ ان کا مؤقف تھا کہ مخصوص نشستیں دراصل پی ٹی آئی کا حق ہیں، جنہیں "نیلامی” پر لگا دیا گیا ہے۔
مزید بات کرتے ہوئے مشیر اطلاعات نے کہا کہ وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی کے خاتمے کے لیے ہر ممکن حربہ آزمایا، لیکن تمام کوششیں ناکام ثابت ہوئیں۔
