مولانا فضل الرحمان میرے بھائی کے خلاف الیکشن جیت کر دکھائیں ، علی امین گنڈا پور

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے مولانا فضل الرحمان کو کھلا چیلنج دے دیا۔ لاہور میں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے گنڈا پور نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں ہمارا مینڈیٹ جعلی ہے، جبکہ خود فارم 47 کے ذریعے جیت کر آئے۔

انہوں نے کہا، "مولانا کو چیلنج ہے کہ میرے بھائی کے خلاف الیکشن جیت کر دکھائیں، اگر نہ جیتے تو سیاست چھوڑ دیں۔”

دو روز قبل مولانا فضل الرحمان نے تجویز دی تھی کہ خیبر پختونخوا حکومت میں تبدیلی کی ضرورت ہے، لیکن یہ تبدیلی پی ٹی آئی کے اندر سے آنی چاہیے۔

تحریک کا آغاز ہو چکا، 90 دن میں آر یا پار ہوگا: علی امین گنڈا پور

 

اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ "مولانا ہمیں تبدیلی کا مشورہ دینے کے بجائے پہلے خود کو بدلیں تو بہتر ہوگا۔”

دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے  ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی جانب سے کسی حکومت کو گرانے کا کوئی ارادہ نہیں، تاہم علی امین گنڈا پور کے رویے اور زبان کے حوالے سے تحفظات موجود ہیں۔

Back to top button