مولانافضل الرحمان کی شاہدآفریدی سےگھرجاکرملاقات

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی سے ان کے گھر جا کر  ملاقات کی ہے۔

شاہد آفریدی کی جانب سے سوشل میڈیا پر  سربراہ جے یو آئی کی تصاویر شیئر کی گئیں۔

سابق کپتان نے لکھا کہ مولانا فضل الرحمان صاحب کا ہمارے گھر تشریف لانا ہمارے لیے باعث مسرت اور اعزاز  رہا۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ  ان کے ساتھ بیٹھ کر نہایت خوشگوار  اور بامعنی گفتگو کا موقع ملا، اس خوبصورت ملاقات پر ہم مولانا صاحب کے بے حد مشکور ہیں۔

Back to top button