مولانا فضل الرحمٰن چاہتے ہیں اٹھاریں ترمیم کی طرح مجوزہ آئینی ترامیم پربھی اتفاق رائے ہو :  بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ جمہوریت میں آئین سازی کےلیے کم ازکم اتفاق رائے بنانا پڑتا ہے، مولانا فضل الرحمٰن کافی چیزوں پر راضی ہیں۔مولانا فضل الرحمٰن چاہتے ہیں اٹھاریں ترمیم کی طرح مجوزہ آئینی ترامیم پربھی اتفاق رائے ہو۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کاکہنا تھا کہ دو دن پہلےیہ کمیٹی بنائی گئی، اس وقت اسمبلی کاماحول خراب تھا، ہم نےاسمبلی کا ماحول بہتر بنانے کی کوشش کی، ایک سیاسی جماعت کےقائد نے عدلیہ اور آرمی چیف پر حملہ کیا، وہ آج تک اپنے اس بیان سے پیچھے نہیں ہٹے۔جنہوں نے اس ادارےکے سربراہ کو متنازع بنانےکی کوشش کی ان سےکیا امید رکھ سکتے ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہم کم از کم اکثریتی اتفاق رائے لےکر آئیں، ہم 2006 سےمیثاق جمہوریت کو مکمل کرنے کےانتظار میں ہیں، اگر ہمیں ایک دن اور انتظار کرناپڑا تو یہ کوئی بڑی بات نہیں۔

یاد رہے کہ مجوزہ آئینی ترامیم ایوان میں پیش نہیں ہوسکیں، قومی اسمبلی، سینیٹ اور وفاقی کابینہ کا اجلاس پیر تک کےلیے ملتوی کر دیا گیا۔

قبل ازیں اتوار کو پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس چیئرمین خورشید شاہ کی زیرصدارت ہوا جس میں مولانا فضل الرحمٰن، بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر پارلیمانی جماعتوں کےرہنما شریک ہوئے۔

قومی اسمبلی،سینیٹ اور وفاقی کابینہ کا اجلاس کل تک کیلئے ملتوی

ذرائع کےمطابق اپوزیشن اور حکومتی جماعتوں نے آئینی عدالت کی مشروط حمایت کردی،پی ٹی آئی،جے یو آئی اور حکومتی اتحادکی جماعتیں آئینی عدالت پر مشروط رضا مند ہیں۔

خیال رہےکہ مجوزہ آئینی پیکج کےمطابق حکومت سپریم کورٹ کےپانچ سینیئر ججوں میں سےچیف جسٹس لگائے گی، چیف جسٹس آف پاکستان کا انتخاب پانچ سینیئر ججوں کےپینل میں سےہوگا۔

مجوزہ آئینی ترمیم کےتحت آئینی ترمیم کےذریعے آئینی عدالت قائم کی جائے گی، آئینی عدالت کےچیف جسٹس اور چار ججوں کی تقرری جوڈیشل کمیشن اورپارلیمانی کمیٹی کرے گی۔

ذرائع کےمطابق سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کےججوں کی تعیناتی کےلیے جوڈیشل کمیشن اور پارلیمانی کمیٹی کو ایک کیاجائے گا، آئین کے آرٹیکل 63 اے میں بھی ترمیم کی جائے گی، منحرف ارکان کے ووٹ کی شق بھی مجوزہ ترامیم کا حصہ ہے۔

اس کےعلاوہ بلوچستان اسمبلی کی نمائندگی میں اضافےکی ترمیم بھی شامل ہے، بلوچستان اسمبلی کی سیٹیں 65 سےبڑھا کر 81 کرنے کی تجویز ہے۔

Back to top button