مولانا فضل الرحمٰن کا آئینی ترمیم میں تعاون سے صاف انکار

وزیر اعظم شہباز شریف نے رات گئے قانونی ٹیم کےہمراہ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق رات گئے وزیر اعظم اپنی قانونی ٹیم کےہمراہ مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی۔
ذرائع کا کہناہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے آئینی ترامیم سےمتعلق مولانا فضل الرحمٰن کو آگاہ کیا، جس پر مولانا فضل الرحمٰن کاکہنا تھا ہمارے پاس آئینی مسودہ آ جائے تو ہی سوچ بچار کرسکتے ہیں۔
ذرائع کابتانا ہےکہ مولانا فضل الرحمٰن کاکہنا تھا ججز کی مدت ملازمت یا تعداد بڑھانے پرحکومت کاساتھ نہیں دیں گے جب کہ وزیر اعظم نے مولانا فضل الرحمٰن کو آئینی عدالتوں کےقیام اور ترامیم پر ساتھ دینےکاکہا۔
