مولانا حامد الحق والد کے پہلو میں سپردخاک، نماز جنازہ ادا

نائب مہتمم دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک مولانا حامد الحق شہید کی نمازجنازہ ادا کردی گئی۔

مولانا حامد الحق کی نماز جنازہ میں سابق امیرجماعت اسلامی سراج الحق ، سابق گورنرغلام علی اوردیگر رہنماؤں سمیت دینی مدارس کےعلماء اورطلبا کی بڑی تعداد  نےشرکت کی جب کہ مولانا حامد الحق کی دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں تدفین کی گئی ہے۔

مولانا حامد الحق کوان کےمرحوم والد مولانا سمیع الحق کے پہلو میں سپرد خاک کیا گیا۔

نوشہرہ  : مدرسہ حقانیہ میں خودکش دھماکا، مولانا حامد الحق  شہید

 

خیال رہےکہ گزشتہ روز دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے بعد ہونے والے خود کش دھماکے میں جمعیت علمائے اسلام سمیع الحق گروپ کےسربراہ اور مدرسے کےنائب مہتمم مولانا حامد الحق حقانی سمیت 8 افراد شہید ہوگئے تھے۔

آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمد نےبتایا تھاکہ حملےکا ہدف جامعہ حقانیہ کےسربراہ مولانا حامد الحق حقانی ہی تھے۔

Back to top button