9 مئی کیس: احمد خان بچھر اشتہاری قرار، گرفتار ملزم اسماعیل کو 25 سال قید

سرگودھا کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کو میانوالی کے جوڈیشل کمپلیکس میں پیش آنے والے واقعے سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے۔

عدالت نے مقدمے میں گرفتار ملزم اسماعیل کو 25 سال قید کی سزا سنائی، جب کہ پی ٹی آئی رہنما احمد خان بچھر، احمد چھٹہ اور بلال اعجاز سمیت 51 ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا گیا ہے۔

عدالت پہلے ہی اس کیس میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما عمر ایوب خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر چکی ہے۔

پشاور ہائیکورٹ کا اعظم سواتی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

یاد رہے کہ گزشتہ روز فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق مختلف مقدمات میں پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب، سینیٹر شبلی فراز، صاحبزادہ حامد رضا، زرتاج گل اور دیگر 196 افراد کو مختلف سزائیں سنائی تھیں۔

Back to top button