9مئی کیس: ڈاکٹر یاسمین سمیت دیگر کو سزا، شاہ محمود قریشی بری

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو کلب چوک جی او آر کے گیٹ پر حملے سے متعلق مقدمے کا فیصلہ سنادیا، ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری ، میاں محمود الرشید اور عمر سرفراز چیمہ کو 10،10 سال قید کی سزا ، جب کہ شاہ محمود قریشی کو عدم ثبوت پر بری کردیا گیا۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 9مئی کو جی او آر گیٹ پر توڑ پھوڑ کے ایک اور مقدمے کا کوٹ لکھپت جیل میں محفوظ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد ،میاں محمود الرشید ،اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ کو دس دس سال قید کی سزا سنائی جبکہ شاہ محمود قریشی کو جی او آر گیٹ توڑنے کے مقدمے سے بری کردیا۔
دورانِ ٹرائل ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 21 ملزمان کے بیانات قلم بند کیےگئے، جب کہ پراسکیوشن کی جانب سے 56 گواہ عدالت میں پیش کیےگئے۔ اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں کیس کا فیصلہ سنایا۔
دوران سماعت 4 ملزمان کو عدم پیشی پر اشتہاری قرار دیاگیا تھا۔
