9 مئی مقدمات : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت منظور

 

 

 

 

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی 9 مئی کو تھانہ مغل پورہ کی حدود میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں درخواست ضمانت منظور کرلی ہے۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت (اے ٹی سی) کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔یاسمین راشد کے وکلاء نے موقف اختیار کیاکہ اسی مقدمے میں اعجاز چوہدری سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت منظور ہوچکی ہے۔

عدالت نے ریکارڈ کا جائزہ لینے اور وکلا کے دلائل سننے کےبعد درخواست ضمانت منظور کر لی۔

یاد رہے ڈاکٹر یاسمین راشد کو 9 مئی کے تین مقدمات میں دس،دس سال قید کی سزا ہوچکی ہے جب کہ تین مقدمات میں درخواست ضمانت پر کارروائی 27 نومبر کو ہوگی، یاسمین راشد جناح ہاؤس حملہ کیس میں ڈسچارج ہوچکی ہیں۔

 

 

Back to top button