9 مئی مقدمات : حماد اظہر کا ضمانت کےلیے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

مرکزی رہنما پی ٹی آئی حماد اظہر نے سلمان اکرم راجا سے مشاورت کے بعد 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت کےلیے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
حماد اظہر نے ضمانت کی درخواست دائر کرنے کےلیے جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا سے مشاورت کی ہے۔
ذرائع کے مطابق پشاور ہائی کورٹ سے تمام مقدمات میں ضمانت حاصل کی جائے گی،ضمانت کےبعد تمام مقدمات کےخلاف متعلقہ عدالت سے رجوع کیا جائےگا۔
5 اگست کا احتجاج اس نظام سے بیزاری کےلیے کیا جارہا ہے : سلمان اکرم راجہ
سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کاکہنا ہےکہ ہمیں عدلیہ سے مشکلات کے باوجود انصاف کی امید ہے،کسی پر تشدد احتجاج کا حصہ نہیں رہا۔
