9 مئی مقدمات : شبلی فراز کا چیف جسٹس کو خط، عدالتی کارروائیوں پر تحفظات کا اظہار

مرکزی رہنما پی ٹی آئی شبلی فراز نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھ کر 9 مئی کے مقدمات میں عدالتی کارروائیوں پر تحفظات کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ عدلیہ آئین کی محافظ ہے،انصاف اور جمہوریت کا تحفظ عدلیہ کی ذمہ داری ہے۔

رہنما پی ٹی آئی سینیٹر شبلی فراز نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے نام اپنے خط میں کہا ہے کہ قانون کی بالادستی کے بغیر انصاف ممکن نہیں، آئین کے آرٹیکل 10 اے کی خلاف ورزی ناقابل قبول ہے۔

سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ منصفانہ ٹرائل کا حق بنیادی انسانی حق ہے،عدلیہ آئین کی محافظ ہے،سیاسی دباؤ کو نظرانداز کرے،کوئی فرد قانون سے بالاتر نہیں،شفافیت اور میڈیا کی آزادانہ رسائی یقینی بنائی جائے۔

زائرین پر سفری پابندی کا معاملہ، قائمہ کمیٹی مذہبی امور نے وزیر داخلہ کو طلب کرلیا

رہنما پی ٹی آئی نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے اپیل کی ہے کہ پولیس اور پراسکیوشن کی جانبداری کی غیرجانبدار تحقیقات کرائی جائے اور 9 مئی کے تمام مقدمات کا آئینی اصولوں کےمطابق جائزہ لیا جائے۔انصاف اور جمہوریت کا تحفظ عدلیہ کی ذمہ داری ہے۔

Back to top button