9مئی کےکیسزجلدمنطقی انجام تک پہنچتے ہوئے نظر آئیں گے،فیصل واوڈا

سینیئر سیاستدان سینیٹر فیصل واوڈا کاکہناہے کہ اب 9 مئی کے زیرالتوا کیسز آپ کو منطقی انجام تک پہنچتے ہوئے نظر آئیں گے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے جو بھی ایکشن ہوگا اس کا ڈبل ری ایکشن سامنے آئےگا۔ پی ٹی آئی نے عمران خان کو مائنس کردیا، اب یہ صرف ڈرامے بازی کررہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ نااہلی، پابندی، گورنر راج، 9 مئی منطقی انجام، غداری کیس، اب یہ سب کچھ ہوگا۔ خرم ذیشان نے ڈیجیٹل دہشتگردی کی، اسے ڈھونڈیں گے اور پکڑیں گے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ملٹری رولز کے مطابق سزا پانے والوں کی کسی اور جیل منتقلی فی الحال نظر نہیں آ رہی، تاہم ڈیڑھ دو ماہ تک ایسا ہو سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جتنی تکلیف ملے گی وی لاگرز کے پیسے بڑھتے جائیں گے۔
