9مئی کے ماسٹرمائنڈعمران خان کو کیفرکردارتک پہنچائیں گے،عطاتارڑ

وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑنےکہا ہے کہ عمران خان9 مئی واقعات کےماسٹر مائنڈ تھے،انہیں کیفردار تک پہنچایا جائےگا۔

لاہور میں اجتماع سےخطاب کرتے ہوئےعطاتارڑ نے کہاکہ  ہم اس روز جشن منائیں گےجب9مئی کےروزحملےکرنیوالے تمام افرادانجام تک پہنچ جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کو درپیش مسائل کے حل کیلئےاقدامات کررہی ہے،جبکہ ایک ملک دشمن جماعت کی ہمیشہ یہ کوشش رہتی ہےکہ پاکستان کو کمزور کیا جائے۔

عطا اللہ تارڑ نےکہاکہ تحریک انصاف والوں نےآئی ایم ایف کوکہاکہ پاکستان کو قرضہ نہ دیاجائے،ملکی برآمدات میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ مہنگائی 4فیصد پر آچکی ہے۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ ایک دہشتگرد جماعت نے9 مئی کو شہدا کی یادگاروں کو مسمار کیا، یہ لوگ سیاسی دہشت گرد ہیں۔

وفاقی وزیراطلاعات نےکہاکہ 9 مئی کو ایک سانحہ برپا ہوا،جب وطن عزیز کےدفاع کو کمزور کرنے کی کوشش کی گئی۔190ملین پاؤنڈ کی چوری میں جولوگ ملوث ہیں وہ اپنی سزا بھگت رہے ہیں، ہماری حکومت میں ایسا کچھ نہیں ہوا۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ 9 مئی واقعات کے25 مجرموں کوآج سزا سنا دی گئی ہے، ان لوگوں نےدفاعی تنصیبات پرحملے کیے اور کور کمانڈر کا گھر جلایا۔ اس سارے منصوبے کے ماسٹر مائنڈ عمران خان تھے اور وہ بھی ضرور انجام کو پہنچیں گے۔

واضح رہے کہ سانحہ 9 مئی میں ملوث25 مجرموں کو فوجی عدالتوں کی جانب سے سزائیں سنا دی گئی ہیں۔ مجرموں کو2 سے10 سال تک قید بامشقت کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔ تاہم پی ٹی آئی نےفیصلے کومسترد کرتےہوئےہرفورم پر چیلنج کرنےکااعلان کیا۔

Back to top button