9 مئی : ن لیگ کا دفتر جلانے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں پر فرد جرم عائد

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی 2023 کو مسلم لیگ ن کا دفتر جلانے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 31 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔

مسلم لیگ ن کا دفتر جلانے سے متعلق کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کی۔ ڈاکٹر یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر سرفراز،اعجاز چوہدری سمیت دیگر کو جیل سے پیش کیاگیا جب کہ صنم جاوید حاضری کےلیے پیش ہوئیں۔

عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد،عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید پر فرد جرم عائد کی،صنم جاوید سمیت دیگر ملزمان پر بھی فرد جرم عائد کی گئی۔

پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

کیس کی سماعت 23 جنوری تک ملتوی کر دی گئی، لاہور میں مسلم لیگ ن کا دفتر جلانے سے متعلق کیس کی مزید کارروائی کوٹ لکھپت جیل میں ہو گی،

 

پی ٹی آئی کا چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کےلیے کمیٹی کی تشکیل کا مطالبہ

یاد رہےکہ ملزمان کےخلاف تھانہ گلبرگ اور تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے مقدمات درج کر رکھے ہیں،پی ٹی آئی رہنماؤں پر بغاوت اور کارکنوں کو جلاؤ گھیراؤ پر اکسانے کا الزام ہے۔

Back to top button