سانحہ9مئی،یاسمین راشد، اعجاز چوہدری اور محمود الرشید پر فرد جرم عائد

انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ9مئی مقدمات میں تحریک انصاف کے کارکنوں یاسمین راشد،اعجاز چودھری اور محمود الرشید پر فرد جرم عائد کر دی۔

عدالت کی جانب سے دونوں مقدمات میں یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید پر فرد جرم عائد کی گئی۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 31 ملزمان پر فرد جرم عائد کی۔

عدالت نے دونوں مقدمات میں فرد جرم عائد کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف گواہوں کو شہادت کے لیے طلب کر لیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے مزید کارروائی کوٹ لکھپت جیل میں کرنےکا حکم دیتے ہوئے سماعت 20 فروری تک ملتوی کر دی۔

Back to top button