9 مئی عمران خان اور فیض حمید کا جوائنٹ وینچر تھا : خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ 9 مئی عمران خان اور فیض حمید کا جوائنٹ وینچر تھا، عمران خان یہ سب اکیلے نہیں کرسکتے تھے۔
وفاقی وزیر خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ فیض حمید کے بعد ان ججوں کا بھی احتساب ہونا چاہیے جنہوں نے نوازشریف سے اپیل کا حق چھینا۔
مرکزی رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف نے کہا کہ آج تو بہت سے ججوں کے ضمیر جاگ رہےہیں،لیکن جب نوازشریف کو نااہل کرنے کےبعد ایک ٹربیونل بنایا گیا اور پھر اس پر ایک جج چوکیدار مقرر کر دیا گیا،تب ججوں کے ضمیر کہاں تھے۔
سہیل آفریدی جلسوں اور دھرنوں کے بجائے عوام کے مسائل حل کریں : بیرسٹر عقیل
خواجہ آصف نے کہاکہ نوازشریف نے جب جنرل باجوہ اور فیض حمید کے خلاف بات کی تو مجھے بلاکر کہا گیاکہ اس بیان کی مذمت کرو،آپ کے نیب کیسز ختم ہوجائیں گے، لیکن میں نے انکار کر دیا۔میں نے دوٹوک مؤقف اپناتے ہوئے کہاکہ نواز شریف میرا لیڈر ہے،میں ایسا نہیں کرسکتا۔
