مذاکرات کی آڑ میں 9 مئی معاف نہیں کیا جائے گا : اختیار ولی خان

 

 

 

 

وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے خیبرپختونخوا اختیار ولی خان کا کہنا ہے کہ مذاکرات سے بند گلی سے نکلنے کا راستہ مل جاتا ہے،تحریک انصاف کے پاس زیادہ آپریشز نہیں ہیں، مذاکرات کی آڑ میں 9 مئی معاف نہیں کیا جائے گا۔

 

مرکزی رہنما مسلم لیگ ن اختیار ولی خان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف جب اپوزیشن لیڈر تھے تب بھی میثاق جمہوریت کی دعوت دی، وزیر اعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی کو بارہا مذاکرات کی دعوت دی۔

اختیار ولی خان نے کہا کہ محمود اچکزئی نے مذاکرات کی بات کی،جب بھی ہم نے مذاکرات کی دعوت دی کوئی اچھا نتیجہ نہیں نکلا،پی ٹی آئی نے کبھی بھی مذاکرات کی بات کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔

رہنما مسلم لیگ ن اختیار ولی نے کہا کہ مذاکرات سے بند گلی سے نکلنے کا راستہ مل جاتا ہے، تحریک انصاف کے پاس زیادہ آپریشز نہیں ہیں،وزیراعظم شہباز شریف نے ساتویں بار پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت دی،بیرسٹر گوہر بار بار معافی تلافی کی باتیں کررہے ہیں۔

پی ٹی آئی کا عسکری قیادت کو دھمکیاں دینا ناقابل قبول ہے : بلال کیانی

وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی نے کہاکہ پاکستان ایک ہارڈ سٹیٹ بن چکا ہے، مذاکرات کی آڑ میں 9مئی معاف نہیں کیا جائے گا، بیرون ملک بیٹھ کر شرارتیں کرنے والوں کو پی ٹی آئی کی حمایت حاصل ہے۔

 

 

Back to top button