9مئی جلاؤگھیراؤ کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت مسترد

انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کو جناح ہاؤس کے نزدیک پولیس گاڑیوں کو نذرِ آتش کرنے کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنماؤں کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دی ہیں۔
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی، جس میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں شاہ محمود قریشی، عمر سرفراز چیمہ اور میاں محمود الرشید کی جانب سے ضمانت کی درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔
سینیٹ انتخابات : رہنما پی ٹی آئی مشال یوسفزئی پارٹی ٹکٹ کےلیے سرگرم
عدالت نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے تینوں رہنماؤں کی ضمانت کی درخواستیں خارج کر دیں۔
پی ٹی آئی رہنماؤں پر الزام ہے کہ 9 مئی 2023 کو سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہونے والے مبینہ پرتشدد احتجاجی مظاہروں کی قیادت کی گئی، جس دوران سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچایا گیا، جن میں پولیس کی گاڑیاں بھی شامل تھیں۔
