راوی اربن منصوبہ لاہور کی تاریخ کو زندہ کرنے کا ذریعہ قرار

وزیر ہاوسنگ پنجاب بیرسٹر سید اظفر علی ناصر نے راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دفترکے دورہ کے موقع پر اس منصوبہ کو قدیم لاہور کی تاریخی حیثیت زندہ کرنے کا بڑا ذریعہ قرار دے دیا۔
روڈا ہیڈ کوارٹر میں راوی بحالی ،کمرشل و رہائشی تعمیرات منصوبوں اور ماحول دوست اقدام بارے وزیر ہاﺅسنگ پنجاب کو عمران امین سی ای او روڈا کی طرف سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔
دوران بریفنگ بیر سٹر اظفر علی ناصر نے راوی شہر میں لکھو ڈیر ایریا پر عوامی سہولت کے لئے ڈمپنگ سائٹ کو بڑے پارک کے لئے مختص کرنے کے اقدام کو سراہا۔
بیر سٹر اظفر علی ناصر نے کہا کہ پنجاب میں جلد دریائے راوی کی بحالی بڑی معاشی سرگرمیوں کا مرکز ہوگی، اس کے زندگی کے تمام شعبوں پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
بیر سٹر اظفر علی ناصر کے مطابق اس بات سے دلی خوشی ہوتی ہے کہ روڈا کے یہ اقدام لاہور کی تاریخی وثقافتی حیثیت کو مزید اُجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔