ایم ڈی کیٹ 2025 کا اعلان: امتحان 5 اکتوبر کو، رجسٹریشن 8 اگست سے شروع

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے ایم ڈی کیٹ 2025 کے انعقاد کا اعلان کر دیا ہے۔

پی ایم ڈی سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ایم ڈی کیٹ کا امتحان 5 اکتوبر 2025 کو صبح 10 بجے ملک بھر میں بیک وقت منعقد کیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق مختلف صوبوں اور علاقوں کے امیدواروں کے لیے امتحان کی ذمہ داری متعلقہ یونیورسٹیز کو سونپی گئی ہے ، پنجاب کے امیدواروں کا ٹیسٹ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (UHS) لاہور لے گی۔  سندھ کے امیدواروں کا امتحان آئی بی اے یونیورسٹی سکھر کے زیر اہتمام ہوگا۔

خیبرپختونخوا میں ٹیسٹ کا انعقاد خیبر میڈیکل یونیورسٹی (KMU) کرے گی۔

بلوچستان کے طلبہ کا امتحان یونیورسٹی آف بلوچستان، کوئٹہ لے گی۔

حکومت کا 24 سرکاری اداروں کی تین مراحل میں نجکاری کا فیصلہ

 

وفاق، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور ریاض (سعودی عرب) میں مقیم امیدواروں کا امتحان شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی، اسلام آباد کے تحت منعقد ہوگا۔

پی ایم ڈی سی کے مطابق ایم ڈی کیٹ 2025 کی رجسٹریشن 8 اگست سے شروع ہو گی، جو 25 اگست 2025 تک جاری رہے گی۔ لیٹ فیس کے ساتھ درخواست دینے کی آخری تاریخ 1 ستمبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔

پاکستان میں امتحان فیس 9000 روپے رکھی گئی ہے، جبکہ لیٹ فیس کے ساتھ رجسٹریشن کی صورت میں امیدواروں کو 13000 روپے ادا کرنا ہوں گے۔

Back to top button