پنجاب اسمبلی میں میڈیا کے داخلے پر پابندی عائد

سپیکر پنجاب اسمبلی اور پی ٹی آئی کی جانب سے وزارتِ اعلیٰ کے امیدوار چوہدری پرویز الٰہی کی ہدایت پر پنجاب اسمبلی میں میڈیا کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

اسمبلی کے سیکیورٹی سٹاف کا کہنا ہے کہ سپیکرکی ہدایت کے تحت میڈیا اسمبلی کےاندرنہیں جا سکتا، سکیورٹی سٹاف کے مطابق اسمبلی سیکرٹریٹ کے اندر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

گورنر پنجاب، عبوری وزیراعلیٰ اسلام آباد طلب، اسمبلی ٹوٹنے کا امکان

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے متعلق متضاد اطلاعات سامنے آ رہی ہیں، ڈپٹی سپیکر کا کہنا ہے کہ اسمبلی کا اجلاس آج ہی ہوگا جب کہ سیکرٹری اسمبلی نے ڈپٹی سپیکر کے احکامات ماننے سے انکار کر دیا ہے۔

Back to top button