پاکستان اور بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میڈیا رائٹس فروخت

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان شیڈول تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میڈیا رائٹس بالآخر فروخت ہو گئے۔
بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے لیے یہ ایک بڑی پیش رفت ہے، کیونکہ پاکستان کے خلاف ہونے والی اس سیریز کے عالمی سطح پر میڈیا رائٹس فروخت کر دیے گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ رائٹس اوپن بڈنگ کے ذریعے فروخت ہونے تھے، تاہم کوئی بھی کمپنی مقررہ فلور پرائس تک بولی نہ دے سکی۔ بی سی بی نے فلور پرائس 4 کروڑ ٹکا مقرر کی تھی، مگر بولیاں اس کا نصف بھی نہ پہنچ سکیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض بورڈ حکام کی پیشکشیں غیر حقیقی اور غیر پیشہ ورانہ تھیں، جس کے باعث کچھ کمپنیوں سے براہ راست بات چیت کے بعد رائٹس کا سودا کیا گیا۔
ایگا شواٹک کا تاریخ ساز کارنامہ، ومبلڈن ویمنز سنگلز ٹائٹل اپنے نام کر لیا
بی سی بی کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ اب بورڈ کو اپنی متعین کردہ مالی ہدف کے مطابق رقم موصول ہو چکی ہے۔
یاد رہے کہ بی سی بی اس سے قبل بنگلادیش-نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز کے میڈیا رائٹس فروخت کرنے میں ناکام رہا تھا۔
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز 20، 22 اور 24 جولائی کو کھیلے جائیں گے۔
