میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلےکی حتمی میرٹ لسٹ جاری
پنجاب کے سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلےکی حتمی میرٹ لسٹ جاری کردی گئی۔
ترجمان یو ایچ ایس کے مطابق یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے میرٹ لسٹ اپنی ویب سائٹ پر جاری کی جو 4485 امیدواروں پر مشتمل ہے۔یو ایچ ایس نے 8 دسمبرکو عبوری میرٹ لسٹ جاری کی تھی، امیدواروں کو لسٹ پراعتراضات کیلئے 48 گھنٹوں کا وقت دیا گیا تھا جس پر امیدواروں نے آن لائن پورٹل کے ذریعے اپنے اعتراضات درج کرائے۔48 گھنٹے کے اندر 1159 اعتراضات درج کرائے گئے، تمام اعتراضات کا جائزہ لینے کے بعد حتمی میرٹ لسٹ جاری کی گئی، اوپن میرٹ اور کوٹہ سیٹوں پر 3389 امیدواروں کو داخلہ دیا جائے گا۔سرکاری میڈیکل کالج الاٹ کرنے کیلئے پہلی سلیکشن لسٹ 15دسمبر کو
آویزاں کردی جائےگی۔