پانچ رکنی میڈیکل بورڈ کا اڈیالہ جیل میں عمران خان کی آنکھ کا طبی معائنہ

 

 

 

اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی کی موجودگی میں عمران خان کی متاثرہ آنکھ کا مکمل طبی معائنہ کیا گیا۔

چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے تشکیل دیےگئے پانچ رکنی ڈاکٹرز کے میڈیکل بورڈ نے اڈیالہ جیل میں عمران خان کی متاثرہ آنکھ کا فالو اپ معائنہ کیا۔

جیل ذرائع کے مطابق عمران خان کے طبی معائنے کے دوران ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی موجود تھیں،دو گھنٹے طویل چیک اپ کےبعد ڈاکٹرز کی ٹیم واپس روانہ ہوگئی۔

جیل حکام کےمطابق میڈیکل بورڈ کے ہمراہ طبی عملہ بھی موجود تھا اور جدید آلات سے لیس ایک سرکاری ایمبولینس بھی اڈیالہ جیل پہنچی تھی۔

میڈیکل بورڈ میں ماہرین امراض چشم پروفیسر ندیم قریشی، ڈاکٹر عارف خان، پروفیسر الطاف حسین، پروفیسر اختر علی بندیشہ اور ڈاکٹر علی عارف شامل تھے۔

 عطا تارڑ کی جمائما کو عمران خان کے بچوں سے عید پر رابطے کی یقین دہانی

خیال رہے کہ قبل ازیں دو مرتبہ پمز ہاسپٹل میں عمران خان کی آنکھ کا ٹریٹمنٹ ہوا ہے، ماہرین کے مطابق اب ان کو تیسرا انجیکشن بھی لگنا ہے،لہٰذا تیسرا انجیکشن لگانے سے قبل ڈاکٹرز ان کی آنکھ میں پیش رفت کا جائزہ لینا چاہتے تھے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی درخواست پر حال ہی میں کمشنر اسلام آباد کو حکم دیا تھاکہ وہ میڈیکل بورڈ تشکیل دےکر عمران خان کی متاثرہ آنکھ کی ٹریٹمنٹ کا بندوبست کرے۔میڈیکل بورڈ اس حوالے سے اپنی رپورٹ چیف کمشنر اسلام آباد کو پیش کرےگا۔

 

Back to top button