پاکستان، سعودی عرب، ترکیے اور مصر کے وزرائے خارجہ کی ملاقات شروع

مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی میں کمی کے لیے اسلام آباد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور سعودی عرب، مصر اور ترکیے کے وزرائے خارجہ کی ملاقات شروع ہوگئی۔

ملاقات میں پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، سعوی عرب کے وزیر خارجہ فرحان بن فیصل، ترکیے کے وزیر خارجہ حاقان فیدان اور مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی شریک ہیں۔

اس سے قبل آج سعودی وزیر خارجہ فرحان بن فیصل خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد کے نور خان ائیر بیس پہنچے تھے۔

گزشتہ روز مصر اور ترکیے کے وزرائے خارجہ بھی اسلام آباد پہنچے تھے۔

Back to top button