آرمی چیف سےبیلاروس کےصدرکی ملاقات،دوطرفہ تعلقات پراتفاق

بیلاروس کے صدر الیگزینڈرلوکاشینکو نےآرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی، پاک فوج کے سربراہ نےدو طرفہ تعاون کو فروغ دینےپرزور دیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق بیلاروس کے صدراورآرمی چیف کی ملاقات وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوئی، ملاقات میں الیگزینڈر لوکاشنکو اور جنرل عاصم منیر نے باہمی دلچسپی کے امور، مستقبل میں دفاعی تعاون اور علاقائی سلامتی سے متعلق مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان پاک فوج کےمطابق آرمی چیف نےعالمی و علاقائی امورمیں بیلاروس کے کردار کو سراہتے ہوئےدو طرفہ تعاون اور تعلقات کومزید مضبوط اورفروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

قبل ازیں عوامی جمہوریہ چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل ژانگ یوشیا نے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ جنرل ہیڈ کوارٹرکا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سےون آن ون ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کےامور،علاقائی سلامتی کی صورتحال، علاقائی استحکام کےلیےاقدامات اوردوطرفہ دفاعی تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیرنے کہا کہ دونوں ممالک کے ہرموسم کےدیرینا مثالی تعلقات باہمی اعتماد اورتعاون کی بنیاد پر کھڑے ہیں جب کہ پاک چین تعلقات اور تاریخی شراکت داری وقت کی کسوٹی پر ہمیشہ پورا اترے ہیں۔

پاک فوج کے سربراہ نےبین الاقوامی اور علاقائی صورتحال میں پاکستان کےساتھ مضبوطی سے کھڑےہونےپرچینی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ وائس چیئرمین ژانگ یوشیا نے اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے حوالے سے پاکستان کی ثابت قدمی کو سراہا۔انہوں نےانسداد دہشت گردی کی جاری کوششوں میں پاک فوج کے عزم اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی اور اس پائیدار تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کےلیےچین کے عزم کا اعادہ کیا۔

واضح رہے کہ بیلاروس کے صدر کے اعزاز میں مری میں مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف نے عشائیہ بھی دیاتھا

Back to top button