امریکی وفد سے ملاقات ، چیئرمین پی ٹی آئی نےترجمان قومی اسمبلی کے بیان پر ردعمل دے دیا

اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق کےبیان پر پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہرکا ردعمل سامنے آگیا۔
پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پہلےبھی کہا تھا اب بھی کہہ رہےہیں کہ اسپیکر آفس سےکوئی دعوت نامہ نہیں ملا، اسپیکرنےکسی ایونٹ کی دعوت نہیں دی۔
یاد رہے کہ ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا ہےکہ ہفتے کی رات کو اسپیکرقومی اسمبلی نے امریکی وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا تھا جس میں بیرسٹرگوہر اور عامر ڈوگرکوشرکت کی دعوت دی گئی تھی۔
ترجمان قومی اسمبلی کےمطابق دونوں معزز ارکان نےدعوت قبول کی اور شرکت بھی کنفرم کی لیکن ملاقات اور عشائیہ میں شرکت نہیں کی،دعوت نہ دینےکی بات حقائق کےبرعکس ہے۔
پی ٹی آئی کو کلاس کی طرح نہیں چلایا جاسکتا، عمران خان کی سلمان اکرم راجہ سے ناراضگی
دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق کا کہنا ہےکہ پاکستان کے دورےپرآئے امریکی ارکانِ کانگریس نے بانی پی ٹی آئی کا ذکر تک نہیں کیا، وہ اسےپاکستان کی اندرونی سیاست گردانتے ہیں۔
پی ٹی آئی کوعشائیے کی دعوت پر ایاز صادق نے بتایا کہ عشائیے کی دعوت بیرسٹر گوہر اور عامر ڈوگر کو دی تھی جس کا ثبوت موجود ہے،پی ٹی آئی کی پارلیمانی لیڈر زرتاج گُل کہہ چکی ہیں کہ عامر ڈوگر کو اسپیکر نے دعوت نامہ بھیجا تھا، وہ ذاتی مصروفیت کےباعث پارٹی ارکان کو اس سے آگاہ نہیں کرسکے۔