آصف زرداری کی چودھری شجاعت اورخالد مگسی سے ملاقاتیں
پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے مسلم لیگ ق کے قائد چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی ہے۔
پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری ملاقات کے علامیہ کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نےاسلام آباد میں مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے۔ملاقات کے دوران آصف زرداری نےسیاسی صورتحال میں ساتھ دینےپرچودھری شجاعت کاشکریہ ادا کیا۔
اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنمائوں نے مستقبل میں بھی سیاسی مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پیپلزپارٹی اورنواز لیگ میں عہدوں پرکیا اختلافات ہیں؟
اس موقع پر چوہدری سالک حسین اور طارق بشیر چیمہ بھی موجود تھے۔
دوسری جانب آصف زرداری نے بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما خالد مگسی سے ملاقات کی ۔ اس ملاقات میں دونوں رہنمائوں نےنئے حکومتی سیٹ اپ اور سیاسی صورتحال پر مشاورت کی۔