مہک ملک کا معاوضے سے متعلق بڑاانکشاف

معروف ٹرانس جینڈر ڈانسر اور پرفارمر مہک ملک نے اپنے معاوضے سے متعلق بڑاانکشاف کرکے شوبزحلقوں کی توجہ حاصل کرلی۔

مہک ملک کا کہنا ہے کہ وہ ایک ڈرامے کے عوض اتنی رقم وصول کرتی ہیں جو ایک آلٹو گاڑی کی قیمت سے بھی زیادہ بنتی ہے۔

ٹرانس جینڈر ڈانسر اور پرفارمر مہک ملک کاانٹرویومیں کہنا تھا کہ جس طرح آج کل کئی یوٹیوبرز یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ ان کی ماہانہ آمدن اتنی ہوتی ہے کہ وہ اس سے ایک، دو یا حتیٰ کہ تین آلٹو گاڑیاں خرید سکتے ہیں، بالکل اسی طرح وہ بھی ایک ہی ڈرامے کا معاوضہ اس سطح کا لے لیتی ہیں کہ اس رقم سے ایک یا ڈیڑھ آلٹو کی قیمت پوری ہو جاتی ہے۔

مہک ملک نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اداکارہ نرگس سے کبھی ملاقات نہیں ہوئی، اس لیے وہ ان کے معاوضے کے بارے میں کوئی حتمی بات نہیں کہہ سکتیں۔ تاہم انہوں نے یہ ضرور بتایا کہ ان کا اپنا معاوضہ بیس لاکھ روپے سے زیادہ ہے۔

Back to top button