محمود اچکزئی بے اختیار ہیں، پارٹی میں حکم علیمہ خان کا چلتا ہے : زاہد خان

رہنما مسلم لیگ ن زاہد خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی میں حکم علیمہ خان کا چلتا ہے،اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کے پاس اختیارات نہیں ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زاہد خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر تو بنا دیا ہے لیکن ان کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے،وہ بھی کسی حد تک ان کےلیے ایک سبق ہے۔
رہنما مسلم لیگ ن زاہد خان نے کہا کہ اگر معاملہ محمود اچکزئی پر چھوڑدیا جاتا تو شاید وہ کوئی نہ کوئی راستہ نکال لیتے کیوں کہ وہ سیاسی آدمی ہیں،انہیں سب علم ہے۔محمود اچکزئی کے پاس اختیارات نہیں ہیں،ایک کہتا ہے بائیکاٹ کرو،دوسرا کہتا ہے ہسپتال چلے جاؤ۔
کیا علیمہ خان کپتان سے پارٹی چھیننے کی سازش کر رہی ہیں؟
زاہد خان نے کہا کہ جب عمران خان کو ہسپتال لے جایا جارہا تھا اور ان سے کہا گیاکہ آپ لوگ آئیں تو وہ نہیں گئے،انہیں منع کیاگیا کیوں کہ حکم علیمہ خان کا چلتا ہے۔علیمہ خان نے ہی پارٹی قیادت کو عمران خان کے علاج کےلیے ہسپتال جانے سے منع کیا تھا۔جتنی کالیں محمود اچکزئی کررہے ہیں،اس کا فائدہ نہیں بلکہ نقصان ہوگا کیوں کہ اصل فیصلہ پارٹی میں علیمہ خان کے ہاتھ میں ہے۔
