صرف 8 سال کی عمر میں شوبز کی دنیا میں قدم رکھا تھا،مہوش حیات

اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ میرا کیرئیر اتنے سالوں پر محیط نہیں جتنا لوگ سمجھتے ہیں۔میں نے صرف 8 سال کی عمر میں اشتہارات کے ذریعے شوبز کی دنیا میں قدم رکھا تھا۔
مہوش حیات کاانٹرویو میں کہناتھا کہ میں گزشتہ 7 سال سے ٹی وی اسکرین سے دور تھی تاہم حال ہی میں ڈرامہ ڈائن کے ذریعے شاندار واپسی کی ہے۔
مہوش نے کیرئیر اور اسکرپٹ سے متعلق کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ ’لوگ میرے کام کے عرصے کو حقیقت سے زیادہ سمجھتے ہیں، لوگ سمجھتے ہیں کہ میں 20 سال سے کام کر رہی ہوں لیکن حقیقت میں میرا کیرئیر صرف 14 سے 15 سال پر محیط ہے’۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘میری ابتدائی پرفارمنسز ناظرین کے ذہنوں میں گہرے نقوش چھوڑ گئیں، اس لیے سب کو یہ گمان ہوتا ہے کہ میں بہت عرصے سے کام کررہی ہوں۔
اداکارہ نے کہا کہ میں اب بھی نئے کرداروں اور مضبوط اسکرپٹس کے انتخاب میں محتاط ہوں،ر چاہتی ہوں کہ میرے کام سے میری شناخت مزید نکھرے، مجھے اپنے کام کے حوالے سے زندگی میں کسی قسم کا پچھتاوا نہیں ہے۔
