ہنی سنگھ اداکارہ مہوش حیات کے گن کیوں گانے لگے؟

معروف بھارتی میوزک ریپر یو یو ہنی سنگھ اور پاکستان فلم و ڈراما انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات کی ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

‘ بلو آئیز’ ، ‘ ہائی ہیلز’ ، ‘لو ڈوز’ اور ‘میرے محبوب’ جیسے گانوں میں اپنی آواز کا جادو جگانے والے گلوکار ہنی سنگھ نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر جاری کی ہے جس میں ان کے ساتھ مہوش حیات کو دیکھا جاسکتا ہے۔ ہنی سنگھ نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مہوش حیات کے ہمراہ اپنی تصویر پوسٹ کی جس میں دونوں فنکار سیاہ رنگ کے لباس میں ملبوس ہیں اور دونوں نے ہی سلور گھڑی پہنی ہوئی ہے اور تصویر کے لیے پوز دے رہے ہیں۔بھارتی ریپر نے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ “مہوش حیات ایک زندہ دل خاتون ہیں”۔ ہنی سنگھ نے کیپشن میں صوفی، شاعری اور میوزک جیسے الفاظ کو بطور ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

یو یو ہنی سنگھ کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے مہوش حیات نے کہا کہ “مجھے آپ سے مل کر بہت خوشی ہوئی”۔آپ ناقابل یقین ذہانت اور متاثرکن شخصیت کے مالک ہیں‘۔مہوش حیات اور یو یو ہنی سنگھ کی تصویر جہاں سوشل میڈیا پر مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی تو وہیں مداحوں نے اداکارہ سے سوال کیا کہ “کیا وہ بھارتی ریپر کے ساتھ کسی پراجیکٹ میں نظر آنے والی ہیں؟”مداح کے سوال کے جواب میں مہوش حیات نے کہا کہ “آپ یہ سوال یو یو ہنی سنگھ سے ہی پوچھ لیں، دیکھتے ہیں وہ اس پر کیا کہتے ہیں”۔مہوش حیات کے جواب پر ردعمل دیتے ہوئے یو یو ہنی سنگھ نے اُن سے پوچھا کہ “کیا واقعی بتا دوں؟”

دوسری جانب بھارتی اور پاکستانی فنکاروں کو ایک ساتھ دیکھ کر جہاں لوگ حیران ہیں وہیں ان کا ماننا ہے کہ دونوں کسی پروجیکٹ میں پہلی بار ساتھ نظر آ سکتے ہیں۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے یہ بھی اندازہ لگایا جارہا ہے کہ شاید یو یو ہنی سنگھ کا “زندہ دل” کے عنوان سے نیا گانا آنے والا ہے جس میں مہوش حیات بطورِ اداکارہ نظر آئیں گی۔

خیال رہے کہمہوش حیات نے ٹیلی وژن سے اداکاری کا آغاز کیا تھا اور ابتدائی 5 سال تک وہ صرف ڈراموں میں ہی دکھائی دی تھیں۔ڈراموں میں ان کی اداکاری کو کافی سراہا گیا اور اپنی بڑھتی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اس وقت مہوش حیات نے گلوکاری میں بھی قسمت آزمائی کی اور کوک اسٹوڈیو میں انہوں نے آواز کا جادو بھی جگایا۔تاہم بعد ازاں انہوں نے خود کو چھوٹی اسکرین سے دور کرنے سمیت موسیقی سے بھی دور کردیا اور وہ فلموں تک محدود رہیں۔مہوش حیات کا آخری ڈراما 2016 میں نشر ہوا تھا، جس کے بعد انہیں صرف فلموں میں دیکھا گیا اور ان کی متعدد فلمیں بلاک

محمود خان اچکزئی، مولانا فضل الرحمان کے حق میں دستبردار

بسٹر ثابت ہوئیں۔

Back to top button